: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی) زراعت اور کسان کی بہبود کے وزیر رادھاموهن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ خود کشی کرنے والے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کے لیے مرکزی حکومت کے پاس کوئی خاص منصوبہ نہیں ہے۔ تاہم اس کے لئے ریاستی
حکومتوں نے خاص انتظامات کئے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے ایوان میں ایک ضمنی سوال کے جواب کہا کہ زراعت کے سیکٹر میں آنے والی آفات کی وجہ سے خود کشی کرنے والے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کے معاملے میں مرکزی حکومت کا کوئی خاص پروگرام نہیں ہے۔